• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

یوم خالصہ کے موقع پر سکھ کمیونٹی نے ٹورنٹو میں تقریبات کا اہتمام کیا جس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

یوم خالصہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں لوگوں نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کئے۔

کینیڈین وزیراعظم نے سکھ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے سر پر روایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی باندھا اور  یوم خالصہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکھ برادری کو ان کے حقوق اور آزادیوں کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، سکھ اقدار کینیڈین اقدار کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

خیال رہے کہ اس تقریب کے دوران مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویر بھی لگائی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید