• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادے ولیم کا شاہی فضائیہ کی ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ

Prince Williams Royal Air Force Decided To Leave The Job
برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی فضائیہ کی ملازمت چھوڑنے اور شاہی خاندان کے رکن کے طور پر اپنے فرائض پر پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعض مبصرین ان کے اس فیصلے کو بادشاہت کا منصب سنبھالنے کی طرف ایک قدم قرار دے رہے ہیں ، شہزادہ ولیم اس وقت ایئر ایمبولینس پائلٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وہ جاب چھوڑنے اور فیملی کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس موسم گرما میں جاب چھوڑ دیں گے اور کینسنگٹن پیلس کو اپنی مستقل قیام گاہ بنائیں گے ۔

اس سے پہلے بعض نقادوں نے انہیں کام سے بھاگنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی ذمے داریاں سنجیدگی سے ادا کرنی چاہئیں۔
تازہ ترین