• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے تیارہے،وفاقی وزیر

لاہور(آئی این  پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار، سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کو تیار  ہے، گوادر میں ترقی اور خوشحالی کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے ،سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔سندھ،خیبرپختوانخوا اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح اور وزیر اعظم نواز شریف کے قومی ترقی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ خیبرپختوانخوا میں احتساب کا ادارہ ختم کرنےوالے کس منہ سے نیب کو اپنے حوالے کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم چوہدری بلال احمد ورک کی جانب سے چا ندی کو ٹ میں چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور کے اعزاز میں دی جانےوالی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ بلوچستان پا کستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جس کی ترقی اور خوشحا لی سے پاکستا ن کا معاشی استحکام وابستہ ہے۔ بلوچ عوام جتنے غیور اور بہادر ہیں اس سے بڑھ کر محب وطن ہیں،ان کی پاکستان سے وابستگی اورمحبت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،اب وقت آگیا ہے کہ نہ صر ف بلوچستان کی محرومیاں ختم کی جائیں بلکہ ان کی شکایات  کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ نا راض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جا ئے تاکہ پاکستان پہلے سے زیادہ  مضبوط اور مستحکم ہوسکے۔
تازہ ترین