• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم تھریسا مےکل عالمی بریگزٹ پلان کا اعلان کریں گی

لندن(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم تھریسا مے منگل کو اپنی تقریر میں بریگزٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اپنے موقف کی تفصیلات ظاہر کریں گی، توقع ہے کہ وہ اپنی تقریر میں برطانیہ کو عظیم تر بنانے کیلئے ایک دوسرے کی مخالفت اور تفرقہ ترک کرکے متحد ہونے کی تلقین کریں گی،ڈائوننگ سٹریٹ کے مطابق وہ برطانیہ کو سنگل مارکیٹ اور کسٹم یونین سے علیحدہ کرنے کا بھی اشارہ دیںگی، جیسا کہ چانسلر کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ سنگل مارکیٹ سے نکل آئے تو اس کامعاشی نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔ خیال کیاجاتاہے کہ وزیر اعظم مستقبل کے بارے میں جو ممکنہ منصوبہ بندی کررہی ہیں وہ اس کاخاکہ اپنی تقریر میں پیش کرسکتی ہیں،اتوار کوزیادہ تر اخبارات نے یہ دعویٰ کیاکہ وہ بریگزٹ کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے کوتیار ہیں۔توقع ہے کہ وزیر اعظم برطانیہ کو پوری دنیا کیلئے زیادہ کھلا ہوا قرار دینے اوریورپی یونین کے ساتھ نئے طرز کے تعلقات استوار کرنے کااعلان کریں گی ،بریگزٹ کے سیکریٹری ڈیوڈ ڈیوس کا کہناہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ یورپی یونین کے اتحادیوں ایک نئی اورمضبوط شراکت کی دعوت دیں اور انھیں بتائیں کہ برطانیہ کے ساتھ نئی شراکت کے تعلقات سے یورپی یونین کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔چانسلر فلپ ہیمنڈ نے جرمن اخبار سے باتیںکرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ برطانیہ میں یورپی طرز کی معیشت ہی رائج رہے گی۔
تازہ ترین