• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی تعمیروترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی:منیراقبال چنڑ

بہاولپور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور ملک منیراقبال چنڑ نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ عوام کی خدمت اورشہر کی تعمیروترقی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی۔ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی مشاورت سے تمام یونین کونسلوں میں تعمیروترقی اورعوام کی سہولیات کے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ملک منیراقبال چنڑ نے کہا کہ سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت رہا ہے۔ابتدائی طورپرتمام یونین کونسلو ں میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھوانے کا کام جاری ہے۔اس حوالہ سے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ڈھکن فراہم کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی تعمیروترقی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے،اور عام عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
تازہ ترین