سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاناما کا ایشو قوم کے سامنے ہے ،اچھا موقع ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے سابق صدر کے پارٹی چیئرمین پر الزام لگایا کہ عمران خان نے زکوۃ کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انہیں بنی گالا بلائیں ،وہ میڈیا کے سامنے انہیں جھوٹا ثابت کریں گے،میں نے انہیں 5کروڑ لے کر ٹکٹ دینے سے منع کیا تھا۔