• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ ،داخلوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر کلہوڑو

جام شورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جام شورو کے طلباء کی مالی معاونت والے شعبے کی جانب سے جامعہ کے 611 طلباء کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے ”اہلیت و ضرورت“ پروگرام 2015ء کے تحت دی گئی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے چیک حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ، سندھ کی سب سے بڑی پبلک سیکٹریونیورسٹی ہے، جس میں اس وقت 31ہزار طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں 9 ہزار طالبات بھی شامل ہیں۔ جامعہ کے تعلیمی معیار میں بہتری آنے سے طلباء کی داخلے میں بھی ہر سال واضح اضافہ ہو رہا ہے، جس کا ثبوت تعلیمی سال 2017ء کے پری انٹری ٹیسٹ میں 20 ہزار امیدواروں کا حصہ لینا ہے۔انہوں نے کہا جلد ہی جامعہ سندھ ملک کی 10بہترین جامعات میں شامل ہو جائے گی، جامعہ سندھ میں اعلیٰ تعلیمیافتہ اور قابل اساتذہ موجود ہیں، جو انتھک محنت و ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین