بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کہتے اور سمجھتے ہیں کہ جنگ ہونے والی ہے۔
امرجیت سنگھ دولت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سب سے آخری اور سب سے برا آپشن ہے، پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔
امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے۔
را کے سابق سربراہ نے کہا کہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ ماحول خراب ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ماحول بہتر کرنے کے اور بھی طریقے ہوتے ہیں جیسا کہ بیک چینل بات چیت۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ بات نہ بھی کرنا چاہیں تو آپ کی طرف سے سعودی عرب، ایران یا یو اے ای میں سے کوئی یہ ضرور کہے گا کہ ہم آپ کی جانب سے بات کر لیتے ہیں۔