• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: لیڈز کے فلیٹ سے خاتون اور مرد کی لاش برآمد، تفتیش جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے شہر لیڈز کے ایک فلیٹ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ 28 سالہ خاتون اور 32 سالہ مرد لیڈز کے فلیٹ میں مردہ پائے گئے، جبکہ ان کے جسم پر زخموں کے نشان بھی تھے۔

ویسٹ یارکشائر پولیس فلیٹ سے لاشیں ملنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ داؤلش روڈ، ایسٹ اینڈ پارک کے علاقے میں ایک گھر پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات قتل اور بڑے جرائم کی ٹیم (HMET) کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ 

واضح رہے کہ پولیس کو منگل 29 اپریل کی شام تقریباً 8:35 بجے ایک کال موصول ہوئی، جس میں ایک شخص نے بتایا کہ وہ ایک خاتون کے بارے میں فکرمند ہے جو اس مقام پر رہتی ہے۔

جس کے بعد ویسٹ یارکشائر پولیس فلیٹ پر پہنچی اور اندر داخل ہونے پر ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

دونوں کے جسموں پر زخم کے نشان تھے، خاتون کی ابھی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی ہے، لیکن سمجھا جاتا ہے کہ وہ وہی 28 سالہ خاتون ہے جس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کچھ دیر پہلے دی گئی تھی۔

مرد کی بھی باضابطہ شناخت ہونا باقی ہے، لیکن امکان ہے کہ وہ بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شخص ہے۔ قتل اور بڑے جرائم کی ٹیم کی ڈی سی آئی اسٹیس ایٹکنسن، جو اس تفتیش کی سربراہی کر رہی ہیں، انھوں نے کہا یہ ایک پیچیدہ تفتیش ہے جو اس پتے پر پیش آنے والے ایک نہایت سنگین واقعے کے بارے میں جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہلاکتوں کے حالات ابھی زیرِ تفتیش ہیں، لیکن اس وقت ہمیں نہیں لگتا کہ اس واقعے میں کسی تیسرے فریق کا کوئی عمل دخل ہے۔ اگرچہ ابھی باضابطہ شناخت باقی ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم دونوں افراد کی شناخت کر چکے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید