• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کو دیدیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کے حوالے کردیں۔

بلاول بھٹو میرپورخاص کے گاؤں گھمبڑی اور واگھریجی پہنچے، اُن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بے نظیرخواتین کی ترقی کی خواہشمند تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا گھر بن چکا ہے، ان گھروں کی دستاویزات پر آپ کے نام اور تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ گھر اب قانونی طور پر آپ کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ گھر آپ کا اور آپ کے بچوں کا اثاثہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید