ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہعمران گھر بلائیں ،وہاںانہیں جھوٹا ثابت کر ونگا،مجھے دو سال پہلے والے ایشو کو کھڑا کرنے کی نہ ضرورت تھی نہ ہے ۔ عمران خان نے زکوٰۃ اور شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا اور مجھے دفاع کرنے کا کہا۔عمران خان آئیں بات کریں میں انہیں جھوٹا ثابت کر وں گا،وہ آدمی ہوں جسے اسمبلی میں چاروں چیفس نے سیلوٹ کیا، فوج اور عدلیہ کیخلاف بات نہیں کی،خواجہ آصف کی میں نے عمران خان کے کہنے پر بے عزتی کی اس پر شرمندگی ہے۔ بدھ کو ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ناصر الملک اور جنرل طارق سے ملاقاتوں کا میں نے نہیں کہا۔دو چیف جسٹس نے میرے ہاتھ چومے ہیں، میں ان کو مقدس مانتا ہوں میں انہیں بد نام کیوں کروں گا،عدلیہ کے خلاف بات کس طرح کرسکتا ہوں۔ عمران خان آئیں بات کریں میں انہیں جھوٹا ثابت کر دوں گا ۔میں وہ آدمی ہوں جسے اسمبلی کے اندر چاروں چیفس نے اٹھ کر سلوٹ کیا۔ پاناما لیکس کے حوالے سے عمران خان کو قرآن پاک نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔کیس سپریم کورٹ میں ہے،جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔