• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ

Iran Decides To Increase Electricity Export To Pakistan
ایران کی جانب سے پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اسے بجلی کی برآمد کو بڑھارہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ 74 میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر روزانہ 104 میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک کا منصوبہ ہے کہ بجلی کی اس برآمد کو بتدریج بڑھاتے ہوئے ایک ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کے لیے تیار ہے، ایران حکومت کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لیے صوبے سیستان میں ایک نیا گرڈ اسٹیشن بنا رہا ہے۔
تازہ ترین