• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ کی ماحولیاتی تبدیلی پر پہلی پوسٹ

لاہور (صابر شاہ) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر اپنی پہلی پوسٹ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کی ہے، اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ کلائمٹ ایکشن پلان کو امریکا کی توانائی کی صنعت پر بوجھ لادنے والے قواعد قرار دیا ہے۔ معروف برطانوی اخبار ’’دی انڈی پینڈنٹ‘‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اختیار کی گئی امریکی حکمت عملی کو ختم کر دیں گے۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے ویب سائٹ پر 6 معاملات پر پوسٹ کی ہیں۔ جن میں سے پہلی پوسٹ کا عنوان ’’امریکا کا پہلا انرجی منصوبہ‘‘ ہے۔ 
تازہ ترین