• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں سیوریج کا پانی مسجد میں داخل،علاقہ مکین سراپا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر ایک میں سیوریج لائن بیٹھنے سےگندا پانی گلیوں میں بھرنا شروع ہو گیا اور تعفن بھی اٹھ رہا ہے، ہفتے کو سیوریج کا گندہ پانی علاقے کی ایک مسجد میں بھی داخل ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہو ئے کورنگی روڈ پر جمع ہو گئے مظاہرین نے سڑک پرٹائر نذر آتش کیے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ۔
تازہ ترین