کوئٹہ میں 320 گرام تندوری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔
پرائس کنڑول کمیٹی نے ایک ماہ قبل 360 گرام روٹی کی قیمت 30 مقرر کی تھی، جس پر تندور مالکان نے احتجاج کیا تھا۔
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے روٹی کے وزن میں 40 گرام کی کمی کردی۔
وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیئے۔
ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے لیبیا کشتی حادثہ 2025 کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو اسپشل کورٹ برائے امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ہونے جا رہی غیر معمولی ملاقات بھارت کو پریشان کر سکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد میں سید نوید قمر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں سیکریٹری تجارت جواد پال نے ٹیرف اصلاحات پر بریفنگ دی۔
نیب خیبر پختونخوا کی جانب سےکوہستان مالی اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جن میں نیب نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کر لیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے جبکہ اپوازیشن کی نہیں چلائی جاتی۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔
ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا۔
آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے
ترجمان حکومتِ بلوچستان، صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر وزراء نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا کُل تخمینہ 1028 ارب روپے ہے۔