کراچی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن اور یمی گوتم کی نئی بالی ووڈ فلم ʼقابلʼ باکس آفس پر کچھوے کی چال بر قرار رکھتے ہوئے بھارت میں اب تک 85.3 کروڑ روپے کا بزنس ہی کرسکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس نے 146.42کروڑ روپے کمالئے ہیں۔یہ فلم شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ʼرئیسʼکے مدمقابل ریلیز کی گئی لیکن اب تک کوئی خاص بزنس نہیں کر پائی ہے۔ سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے ،گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔واضح رہے راکیش روشن کی پروڈیس کردہ یہ فلم 25جنوری کو ریلیز کی جاچکی ہے۔