اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)شارٹ سرکٹ سے ٹیلر ماسٹر مہربان کی دوکان جل کر خاکستر،لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور کپڑے جل گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاجر برادری اور عوام علاقہ جائے وقوع پر پہنچ گے،بلدیہ اسلام گڑھ اور فائر برگیڈ بروقت اطلاع کے باوجود بھی موقع پر نہ پہنچ سکے،آگ مقامی تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجائی۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد انوار مدینہ رکھیال کے نزدیک ٹیلر ماسٹر مہربان عرف بانی کی دوکان شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاجربرادری سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت جلد ہی آگ پر قابو پالیا ،واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ اسلام گڑھ اور فائر برگیڈ کو بھی دی گئی پولیس تو ٹھہر کر پہنچ ہی گئی لیکن بلدیہ اور فائر برگیڈ کی گاڑی نہ پہنچ سکی،شارٹ سرکٹ کے باعث دوکان میں موجود لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سمیت قیمتی کپڑے جل کر خاک ہو گے۔