• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے عوام نے پانی میٹرز کی تنصیب کو مسترد کر دیا

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے شہریوں نے بجلی اور گیس کے بعد پانی کے میٹر لگائے جانے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم پانی کے معاملے میں تو عوام پر ترس کھایا جائے کیونکہ ایک طرف ہزاروں روپے کے بجلی بل ہر مہینے ادا کرتے ہیں جس میں ٹی وی سمیت کئی ٹیکسز شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں اب اوپر سے پانی کے میٹر لگانے کا چرچا شروع ہو گیا ہے جوعوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ریاست کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے نہ کہ عوام پر بوجھ ڈالا جائے ۔
تازہ ترین