• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رندیپ ہودا اور لین لائش کے یہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری دے دی۔ 

دونوں نے 10 مارچ کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔ یوں یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث بن گیا۔

اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ رندیپ نے کیپشن میں لکھا کہ آج وہ والد بنے ہیں اور اپنے والد کے لیے ان کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بیٹی جیسا تحفہ دیا۔ 

رندیپ اور لین نے نومبر 2023 میں امفال میں روایتی میتیائی رسم کے مطابق شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات تھیٹر کے دنوں میں ہوئی تھی، جب وہ نصیرالدین شاہ کے گروپ "موٹلی" میں شامل تھے۔

لین نے 2007 میں فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعدازاں میری کوم، رنگون، قیدی بینڈ اور اکسونے جیسی فلموں میں کام کیا۔

رندیپ نے مون سون ویڈنگ سے آغاز کیا اور وانس اپون اے ٹائم ان ممبئی، جسم 2، رنگ راسیا اور دیگر فلموں سے شہرت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید