• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و اسرائیلی اہداف کیخلاف حملوں کی 34ویں لہر، یو اے ای اور بحرین میں اہداف نشانہ، پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی و اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی 34ویں لہر جاری ہے، جس کے دوران یو اے ای اور بحرین میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔  

پاسداران انقلاب کا بیان میں کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی اہداف پر حملوں میں تین قسم کے میزائلوں کے ساتھ ہائپرسونک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔ 

بیان میں کہا گیا کہ ابوظبی کے نزدیک الظفرہ اور بحرین کے جوفر فوجی اڈوں پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیل میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے اور حیفا کے ہوائی اڈے پر بھی حملے کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی فوج کے پوشیدہ میزائل لانچرز کو بھی ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید