• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیبل ٹینس کیمپ یکم مارچ سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آ ذر بائی جان میں کھیلے جانے والے اسلامک یک جہتی گیمز کے لئے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ اسلام آباد میں اسپورٹس کمپلکس میں یکم مارچ سے شروع ہوگا جس میں آٹھ مر د اور آٹھ خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سکریٹری خواجہ حسن ودود نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے لئے سابق قومی چیمپئن سلیم عباس اور یاسمین اختر کو مردوں اور خواتین کا کو چ مقرر کیا گیا ہے، شاہد بلوچ کیمپ کمانڈنٹ ہونگے ۔
تازہ ترین