• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کا سکا تلاب میں فقید المثال استقبال کرینگے ، مشترکہ بیان

بھمبر (نامہ نگار) 18 فروری کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے دورہ سماہنی کے موقع پر سکا تلاب میں علاقہ کی   سیاسی و سماجی شخصیت جام اظہر ایوب کی قیادت میں تاریخی اور فقید المثال استقبال کرینگے اور انہیں بڑے قافلے کیساتھ سماہنی لے جایا جائیگا وزیراعظم فاروق حیدر کے دورہ سماہنی سے سماہنی کے عوام کی محرومیاں ختم اور علاقہ میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز ، چوہدری اعظم ، محمد شبیر ، ملک زبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو وزیراعظم فاروق حیدر کی حلقہ سماہنی آمد پر بھمبر سماہنی کے سنگم سکا تلاب میں علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت جام اظہر ایوب کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی استقبال کرینگے ہم اپنے قائد فاروق حیدر کو بڑے قافلے کی صورت میں سماہنی لے کر جائینگے اس موقع پر سکا تلاب سے لیکر سماہنی تک حلقہ کے عوام وزیراعظم کا بھر پور استقبال کرینگے۔
تازہ ترین