• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Transplant Of Heart Of Us Woman
48 سالہ امریکی خاتون کے لیے 14فروری 2017 زندگی میں ایک نیا آغازثابت ہوا۔لیکن یہ آغاز کسی ویلنٹائن ملنے کی خوشی میں نہیں بلکہ سینے میں ایک نئےدھڑکتے دل کا احساس تھا ۔

نیو جرسی کی لیزا سیلبرگ 12 سال کی عمر سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی ، حالیہ دنوں میں ڈاکٹرز نے انہیں زندگی بچانےکےلیےفوری آپریشن کا مشورہ دیا۔

میچنگ ڈونر کے لیے خاتون کا 71دن انتظارکرنا پڑا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے بوجھل دل کوتبدیل کردیا ۔

طویل اور حساس آپریشن کے بعد ہوش آنے پر خاتون نےخواہش ظاہر کی کہ انہیں ان کا پرانا دل ہاتھ میں دیا جائے۔ ڈاکٹرز نے جب انہیں ان کا پرانا دل تھمایا تو خاتون حیران رہ گئیں ۔لیزا کا کہنا تھا کہ وہ بہت بھاری تھا ۔
تازہ ترین