• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

67واں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اختتام پذیر،ہنگری کی فلم’آن باڈی اینڈ سول‘گولڈن بیئر ایوارڈ لے اْڑی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے دار الحکومت برلن میں بین الاقوامی برلن فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ہے۔67ویں سالانہ اس فلم فیسٹیول کے دوران دنیا بھر سے آئے سینکڑوں فلمی ستاروں نے شرکت کرکے رونقیں بکھیریں۔برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی۔ 11روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی کئی فلمز پیش کی گئیں جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل تھیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں۔کئی فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے ہنگری کی فلم آن باڈی اینڈ سول کو گولڈن بیئر ایوارڈ کا حقدار ٹہرایا۔واضح رہے کہ9فروری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ 19فروری کو اختتام پذیر ہوگیا۔
تازہ ترین