• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کی مدد سے کوئی بھی اسٹار بن سکتا ہے،شاہد کپور

ممبئی (ایجنسیاں)شاہد کپور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اسٹار بننا آسان ہے اور اسٹار بنے رہنا مشکل ہے ، مقبولیت کے پیچھے بھاگنے سے کام نہیں چلتا،ہر وقت بیٹی اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کی فکر رہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں اسٹار بننا بہت آسان ہے لیکن اسٹار بنے رہنا انتہائی مشکل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارہ سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ʼآج سوشل میڈیا کی مدد سے کوئی بھی اسٹار بن سکتا ہے لیکن ناظرین ایک ہی چیز بار بار دیکھ کر بور جاتے ہیں اس لیے اسٹار بنے رہنا انتہائی مشکل ہے اور اسی وجہ سے مختلف چیزیں کرتے رہنا ضروری ہے۔شاہد کپور کے مطابق آج کے دور میں صرف مقبولیت کے پیچھے بھاگنے سے کام نہیں چلتا۔ایک معروف اور مصروف شخصیت ہونے کے سبب شاہد یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بیٹی کو تنہائی میں وقت دینا بہت مشکل ہے۔ʼکمینےʼ اور ʼحیدرʼ کے بعد وشال بھاردواج کے ساتھ ʼرنگونʼ ان کی تیسری فلم ہوگی۔شاہد کپور نے فلم ʼرنگونʼ کے سیٹ پر وشال بھردواج کی جانب سے خود کو نظر انداز کیا گیا محسوس کیا تاہم انھیں اس بات کی شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک ڈائریکٹر ہونے کے ناطے وہ کئی چیزوں میں الجھے ہوئے تھے۔وشال بھردواج کے ساتھ اپنی دس سالہ رفاقت کے بارے میں شاہد نے بتایاکہ ʼکمینے بڑی فلم تھی، میرا اور وشال جی کا اچھا وقت چل رہا تھا تاہم پہلی بار کام کرتے ہوئے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا۔ʼدوسری عالمی جنگ کے پس منظر پر مبنی فلم ʼرنگونʼمیں شاہد کپور برطانوی انڈین آرمی کے ایک رکن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں کنگنا راناوت اور سیف علی خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین