• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے اسپیشل کمانڈوز تعینات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوے نےحالیہ دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لئے اسپیشل کمانڈوز تعینات کر دیئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ ریلوے ٹریکس کی 24گھنٹے خصوصی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ داخلی اور خارجی گیٹوں پر جدید اسکینر کے علاوہ کلوز سرکٹ کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنی پولیس کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے لئے تقریباً پچاس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیئے ہیں اور جلد ہی یہ خریداری کر لی جائے گی۔ جبکہ پاکستان ریلوے کی پولیس کی تربیت کے لئے ایس ایس جی کے ریٹائرڈ کمانڈوز کو متعین کیا گیا ہے۔
تازہ ترین