کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بنگالیز آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ اعجاز کامریڈ ،چیئرمین مولانا شبیر احمد اور جنرل سکریڑی محمد نور السلام چشتی نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوئیر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اورانہیں کراچی میں مقیم بنگالی کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے بنگالی کمیونٹی کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایاکہ ایم کیوایم (پاکستان ) ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں آواز اٹھائے گی ۔