• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا 23گاڑیوں کے کرایوں میں کمی،11میں اضافے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان ریلویز نے 23گاڑیوں کے کرایوں میں 15مارچ 2017سے 10سے 21فیصد تک کمی اور 11گاڑیوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔گرین لائن کا لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1510سے کم کرکے 1200روپے کردیا گیا ہے ۔تیز گام، خیبرمیل، عوام ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کے کرائے ریل کار کے برابر کردیے گئے ہیں ۔کرایوں میں10فیصد کمی کا فائدہ کوئٹہ ، چمن، حیدرآبادسے بدین اور میرپورخاص ، اسلام آباد، سرگودھا، شورکوٹ، سیالکوٹ ، نارووال سے لاہور، ماڑی انڈس سے اٹک سٹی ، سرگودھاسے ملتان اور دیگر قریبی شہروں کے مسافروں کو پہنچے گا۔ 11گاڑیوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ خیبر میل، علامہ اقبال ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ پانچ فیصد ہو گا۔پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں اضافے کی تجویز 25اپریل تک موخر کردی گئی ہے۔
تازہ ترین