• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں نے عوام کو بیزار اور مایوس کر دیا،جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکہا ہےکہ سیاستدانوں نے اپنے رویے اور گفتگو  سے عوام کو بیزار اور مایوس کر دیا ہے ،قومی اثاثوں مفادات کے تحفظ کے ساتھ کرپٹ بدعنوان قومی مجرموں اور رات کی تاریکی میں شب خون مارنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کر کے سخت سزائیں دلوانے کی ضرورت ہے،پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی سے ملاقات  اور اہم سیاسی قومی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اشرف قریشی نے  کہاکہ ملک کو یکجہتی، اتحاد اور استحکام کے ساتھ مضبوط حوصلہ مند قیادت اور لیڈر شپ کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین