متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کرکٹر آصف خان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 15 ماہ کی پابندی لگا دی۔
آئی سی سی کے مطابق آصف خان پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آصف خان نے ممنوع مواد استعمال کرنے پر 15 مہینے کی سزا قبول کی، 8 ستمبر 2025ء کو آصف خان کا ٹیسٹ ہوا تھا۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ آصف خان پر پابندی 8 ستمبر 2025ء سے 7 دسمبر 2026ء تک رہے گی۔