• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کانپور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

---تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
---تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

 بھارتی شہر کانپور میں تربیتی طیارہ دریائے گنگا کے کنارے گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی، اور تقریباً 20 منٹ بعد ناتھا پوروا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید