• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج خیرپور کے اسپتالوں پر چھاپے، غیرحاضر ڈاکٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس آج عدالت طلب

خیر پور (غلام عبا س بھنبھرو،بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ سیشن جج کے سول اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں پر اچانک  چھاپے دو ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر مریضوں نے سرکاری دوائیں نہ ملنے اور دیگر شکایات  کے ڈھیر لگا دیئے دونوں اسپتالوں کے ایم ایس کو 20مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج خیرپور سید غلام شاہ نے اتوار کو سول اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں پر اچانک چھاپے مارے چھاپوں کے دوران دو ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جبکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں نے سرکاری دوائیں نہ ملنے سمیت ڈسٹرکٹ سیشن جج کو کئی شکایات دیں جس پر ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دونوں اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور غیر حاضر ڈاکٹروں کو 20مارچ کو عدالت میں طلب کرلیا اسپتال میں داخل مریضوں ڈسٹرکٹ سیشن جج کو ڈاکٹروں کی طرف سے نجی میڈیکل اسٹوروں سے دوائیں خرید کر لانے کی جو پرچیاں دی تھیں وہ بھی ڈسٹرکٹ سیشن جج کو دکھائیں ڈسٹرکٹ سیشن جج وہ پرچیاں اپنے ہمراہ لے گئے اور مریضوں کو کہاکہ وہ 20مارچ کو اپنے رشتے داروں کو عدالت بھیجیں تاکہ ان کو سرکاری دوائیں دینے کا بندوبست کیا جائے ڈسٹرکٹ سیشن جج سید غلام شاہ نے اسپتالوں پر اچانک چھاپوں کے دوران واضح کیا کہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کو سرکاری دوائیں نہ ملنے کی شکایات سن کر ان کو بہت دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کو سرکاری دوائیں مفت ملنی چاہئیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کا بہتر بندوبست ہونے چاہیئے انہوں نے کہاکہ مریضوں کی اسپتالوں میں صفائی  نہ ہونے  کی شکایات جائز  ہیں وہ اس پر قانونی کاروائی کریں گےاور ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر وں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ اسپتالوں کا نظام بہتر کرنا ہو گا ڈاکٹروں کو انسان دوست بننا ہو گا اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنا ہو گی ورنہ ان کے خلاف کاروائی ہو گی واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے حلف اٹھانے کے بعد سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کو اسپتالوں پر چھاپے مارنے ڈیوٹی نہ کرنے اورمریضوں کو سرکاری  دوائیں نہ دینے والے ڈاکٹر وں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ سیشن جج خیرپور نے سول اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں پر چھاپے مارے ۔
تازہ ترین