• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس بم ہے، وائٹ ہاؤس جانے والا شخص گرفتار

واشنگٹن ( جنگ نیوز)وائٹ ہاؤس کی سکیورٹی کی ذمہ دار یو ایس سیکرٹ سروس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی گاڑی کو چلاتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے چیک پوائنٹ تک لے آیا اور کہا کہ اس کے پاس بم ہے، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو فوری طور حراست میں لے کر اس کی گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے،سیکرٹ سروس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا گاڑی میں کوئی بم تھا یا نہیںتاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے ،وہ اختتام ہفتہ فلوریڈا میں اپنی نجی تفریح گاہ میں مقیم تھے۔
تازہ ترین