• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاف نرس کا امتحان پاس کرنے والے نرسز کی محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن سے اسٹاف نرس کا امتحان پاس کرنے والے درجنوں نرسز پیر کو سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئے ۔ نرسز کا کہنا تھا کہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال آفر لیٹرز جاری نہیں کیے گئے جس پر وہ سیکریٹری صحت کے دفتر کے باہر دھرنا دینے آئیں ہیں تاہم اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ دو دن میں آفر لیٹر جاری کر دیئے جائیں گے جس پر نرسز نے دھرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔
تازہ ترین