• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی کی انوکھی پیشکش، نوکری پر آئیں اور آرام سے سوجائیں

Chinese Companys Unique Offer Come To Work And Seep
عام طور پر دفاتر میں نیند پوری کرنے والے افراد کو باس کی ڈانٹ کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات کو ایسا کرنے والے ملازمین نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب ایک چینی کمپنی نے انوکھی نوکری کی پیشکش کردی ہے۔

چین کی ایک کمپنی نے دنیا کی آرام دہ ترین نوکری کی پیشکش کردی ہے جس کیلئے ملازمین کو ڈیوٹی پر آکر صرف سونا ہوگا جبکہ اس ’’محنت‘‘کی بدولت انہیں سالانہ 20ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناؤ بیجننامی یہ کمپنی فوڈ سپلیمینٹ تیار کرتی ہے جسے ٹیسٹ کرنے کیلئے اسے ایسے ملازمین کی ضرورت ہے جو یہ سپلیمینٹ کھا کر سکون سے سوجائیں۔

تو اگر ارادے پکے ہیں تو فوری طور پر چینی کمپنی میں ملازمت کیلئے درخواست دے ڈالیں۔
تازہ ترین