• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کامختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد  (اے پی پی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں 3 سے 42 روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے، دال چنا، مونگ، مسور، ماش اور کالے چنے کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ منگل کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس کے مطابق ان دالوں میں مونگ دھلی ہوئی کی قیمت میں3 روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت میں 5 روپے،کالے چنے 10روپے فی کلو، دال چنا 10 روپے فی کلو، ما ش دھلی ہوئی 38 روپے فی کلو، مونگ ثابت 5 روپے فی کلو، مسور ثابت 15روپے فی کلو، ماش ثابت30 روپے فی کلو اور ماش چھلکا کی قیمت میں 42 روپے کی کمی کر دی گئی ہیں۔ مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 108روپے سے 105روپے فی کلو، دال مسور 110روپے سے 105روپے فی کلو، دال چنا 120روپے سے110روپے فی کلو ، کالا چنا 110روپے سے100 روپے فی کلو، ماش دھلی ہوئی 198روپے سے 160روپے فی کلو، مونگ ثابت 110روپے سے105روپے فی کلو ، مسور ثابت 110سے 95روپے فی کلو، ماش ثابت 180سے 150روپے فی کلو، مونگ چھلکا 125سے110 روپے فی کلو جبکہ ماش چھلکا کی قیمت 252روپے سے 210روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے کارپوریشن مختلف کمپنیوں کے برانڈڈگھی ،کوکنگ آئل، چائے اوردیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کر چکی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔
تازہ ترین