پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی۔
شیر افضل مروت نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے، عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو 2 عہدے ذاتی مفاد میں دیے گئے۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی وزیر اعظم کی تعیناتی کا 28 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے۔