ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل، ہے، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف سے ہوگا۔
عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے سیٹ چھوڑدی تھی۔
این اے 148 پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے۔