• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اسلامیہ کالج میں فن فیئر ، طالبات کا خوب ہلہ گلہ

فیصل آباد(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں طالبات کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے رنگا رنگ فن فیئر سجایا گیا۔ کالج گراؤنڈ میں آسمانی جھولے، ڈریگن سمیت طرح طرح کے جھولے لگائے گئے جہاں طالبات نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ فن فیئر میں سموسے، پکوڑے، آئس کریم، گول گپوں سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے سٹالز پر بھی لڑکیوں کا رش لگا رہا۔ مصنوعی جیولری کا سٹالز بھی لگایا گیا ۔
تازہ ترین