• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت اورسیاست پر پیسہ حاوی ہوچکا‘فرحان گجر

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی نائب امیر جما عت اسلامی حافظ فرحان احمدگجرنے مرکز 47پل میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام کااسوقت سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے جس نے معیشت سمیت تمام شعبہ جات کیلئے مسائل بڑھائے ہیں۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں کیونکہ پانامہ کیس پر آنے وا لا فیصلہ پاکستان کی سیاست میں دوررس نتائج مرتب کرے گا ۔عدا لت کرپشن کے خلاف کیس میں عوام کے حق میں فیصلہ دے گی ۔ پاکستان میں جمہوریت اورسیاست پر پیسے کا کھیل حاوی ہے ۔جماعت اسلامی کرپٹ اشرافیہ کو پاکستان میں فیصلہ سازی کے ایوانوں سے بے دخل کر کے باکردار، تعلیم یافتہ اور بے لو ث عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارقیادت فراہم کر ے گی ۔پاکستان کا روشن مستقبل شرعی نظام اورجماعت اسلامی کی باکردار قیادت سے مشروط ہے ۔
تازہ ترین