• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Film Highlights Of The New Dunkirk
ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ڈنکرک کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین