• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونیوالی طالبہ بھاگ کر سیشن کورٹ شیخوپورہ پہنچ گئی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)فیصل آباد روڈ کی آبادی ارائیانوالہ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونیوالی طالبہ (الف)ڈیڑھ ماہ کے بعدموقع پاکر بھاگ کر شیخوپورہ سیشن کورٹ پہنچ گئی طالبہ نے مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ محلہ میں ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی جہاں سے 5 ملزمان اسے دو عورتوں کی مدد سے اغوا کرکے لاہور روڈ پر ایک مکان میں لے گئے اور وہاں پر ایک ملزم نے اس کیساتھ زیادتی کی اورمجھ سے زبردستی سادہ کاغذوں پر انگھوٹے لگوانے کی کوشش کی گزشتہ رات میں موقع پاکر وہاں سے بھاگ کر شیخوپورہ آگئی ہوں ملزمان نے الٹا میرے والدین کیخلاف میرے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دے رکھی ہے فاضل عدالت نے اس پٹیشن پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
تازہ ترین