شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)سرگودھاروڈ پر ماچھی کے کے قریب آئل ٹینکر اور رکشہ کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں سیم نالہ میں گرگئیں تاہم رکشہ ڈرائیور نبیل احمداور اس پر سوار تین مسافر معجزانہ طور پر سیم نالہ سے باہر گر جانے کے باعث ٹینکر کے نیچے دبنے سے بچ گئے ۔دریں اثناء سول ہسپتال کے باہر غلط سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل تیز رفتاری کی بناء پر کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار محلہ ارائیانوالہ کا نوجوان محمدافضال زخمی ہوگیا۔