شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شرقپور سے موٹروے کے راستہ سے مانگا منڈی جانیوالی ویگنوں اور بسوں کے کرایو ں میں اضافہ کیخلاف علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ شرقپور چوک اڈا سے ٹھوکر چوک تک کا کرایہ 60 سے70 روپے وصول کیا جاتا ہے اسی طرح شیخوپورہ تا لاہور اور شیخوورہ تا فاروق آباد روٹس پر بھی اوور لوڈنگ کیساتھ ساتھ ہر مسافر سے 15 روپے تک زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔