سوڈان میں اغواء کئے گئے پاکستانی انجینئرکو بازیاب کرالیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق سوڈان میں اغواء ہونے والے پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
مغوی ایاز خان جمالی کی بازیابی جنوبی سوڈان اور چین کی کوششوں ہوئی، ایاز خان جمالی کو چند روز قبل جنوبی سوڈان میں ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔
انجینئر ایاز جمالی جنوبی سوڈان میں ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کر رہے تھے جنہیں باغیوں نے کمپنی کے دیگر3انجینئرز کیساتھ اغوا کرلیا تھا۔
سوڈان کے باغیوں کی جانب سے انجینئرز کے اغوا کا مقصد چینی و ملائشین کمپنی کنور شیم کو سوڈان سے نکالنے پر مجبو ر کرنا بتایا گیا تھا۔