• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)  کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل ہیں۔

ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ 13008 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، 401 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے۔

عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری، عکاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کامیاب امیدوار گریڈ 17 سے ملازمت کا آغاز کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید