وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کے گندم کے مسئلے کے بارے میں بہت فکر مند ہے، وزیراعطم شہباز شریف نے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کا گندم خریداری سے متعلق مسئلہ بہت اہم ہے، نگران حکومت نے گندم درآمد کی جب پاکستان کے اپنے غلے بھرے ہوئے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سپلائی زیادہ ہونے سے گندم کی مارکیٹ کے نرخ کریش کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے، وسائل کے مطابق کسانوں کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔