• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، قتل کے 2 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ مانانوالہ کے گائوں کوٹ وار کے نوجوان خالد مقصود کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم سہیل عرف سہلا کو سیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے تھا نہ صفدر آباد کے علاقہ سیٹھ والا کے کاشتکار محمد امتیاز کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم سرفراز عرف اشتیاق کو سیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کے حکم کی بھی توثیق نہ کی ہے اور اس سزا کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔
تازہ ترین