چناری(نامہ نگار)جہلم ویلی میں تیسرے روز بھی موسلادھاربارش نے تباہی مچادی ،شاہراہ سرینگر پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ،شیڑھ گلی اورپنجال گلی میں پانچ فٹ تک برفباری کے باعث لیپہ ویلی شاہراہ بند ،وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ،وادی لیپہ کے زریں علاقوں میں دو سے اڑھائی فٹ برفباری ،شاہراہ سرینگر پر بھاری مال بردار گاڑیوں کی روانی متاثر ہو گئی ،مسلسل بارش سے دریائے جہلم اورندی نالوں میں طغیانی ،پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید بارش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ، شاہراہ سرینگر متعدد مقامات سے بند ہوگئی ،شدید سردی کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ پہن لیے ہیں۔