ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین سی بی اے ملتان کے ڈویژنل عہدیداروں کے ایک وفدنے مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی، وفد کی قیادت رئوف راشد ، ظفر علی خان لودھی ، ملک نذر حسین ، رانا اللہ دتہ نے کی مخدوم جاوید ہاشمی کو بتایا کہ ریلوے پریم یونین مسلم لیگ کا لیبر ونگ ہے مگر ریلوے میں پریم یونین کے عہدیداروں کے خلاف نہ صرف ناانصافی بلکہ انتقامی کارروائیاں بھی کی گئیں جس کا ایک خط وزیراعظم کو بھی ارسال کیا گیا،جب بھی مسلم لیگ برسراقتدار آتی یہ تو ہمارے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کارروائی کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ،جاوید ہاشمی نے مسائل سن کر ان کو حل کی مکمل یقین دہانی کروائی اور مجلس عامہ کے اجلاس میں حمزہ شہباز شریف کے جلسہ میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا، ملاقات میں ملک سجاد رانا اللہ دتہ ، منظور احمد ، حاجی مقصود ، نوید احمد ، محمد شاہد ، حامد پیا ، محمد یوسف فوجی ، بشیر احمد ، عبدالخالق ، وسیم ، عارف صدیقی شاہ ، محمد اقبال ، گلفام شکوہ ، شبیر احمد بھی موجود تھے۔